ملتان ڈویژن( بیورو چیف ملک جابر عباس سے)
محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساسِ تحفظ اجاگر کرنے کے لیے ملتان پولیس اور پنجاب رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔ فلیگ مارچ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا، جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے کی۔
فلیگ مارچ میں ایس پی سٹی بیدار بخت، ایس پی گلگشت سیف اللہ، ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر، مختلف ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پنجاب رینجرز کے جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوا اور شہر کے اہم چوراہوں، بازاروں اور مرکزی شاہراہوں سے گزرتا ہوا دوبارہ پولیس لائنز پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے لیے اپنی مکمل تیاریوں اور ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔
۔

