Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے،حکام خاموش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان ڈویژن( بیورو چیف ملک جابر عباس سے)

     

     

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز فوراً کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے بدستور پرانے اور زائد کرائے وصول کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو حکومتی ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔
    روزانہ سفر کرنے والے مزدور، سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی ان کی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہے، ایسے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔
    شہریوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے موجودہ کرایوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق کرایہ ناموں پر نظرثانی کرکے فوری طور پر نئے نرخ جاری کیے جائیں۔
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض ٹرانسپورٹرز انتظامی نگرانی کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانی کرایہ وصول کر رہے ہیں، جس سے مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مؤثر اقدامات کرے گی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ عام لوگوں تک پہنچ سکے اور انہیں مہنگائی کے بوجھ سے کچھ ریلیف مل سکے۔

    Related Posts

    ممبران امن کمیٹی نے   امام بارگاہ ابوتراب ٹبہ محمد نگر کا دورہ کیا

    کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دیر بالا کا دورہ

    ہالا ایریگیشن سب ڈویزن کے عملے پر قبضہ خوروں کا حملہ جان سے مارنے کی دھمکیاں

    مقبول خبریں

    جیکب آباد کے رہائشی خاندان کے تین افراد ڈیرا مراد جمالی میں قتل، داماد پر الزام

    ورلڈ کپ فٹبال 2026: امریکا میں ایرانی فٹبال ٹیم پر پابندیوں میں نرمی، اگلے مقابلے کے لیے دو دن قبل آنے کی اجازت

    جیفری ایپسٹین نے مجھے بلیک میل کیوں کیا؟، بل گیٹس نے وجہ بتادی

    گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

    سونے کی چمک ماند پڑ گئی: قیمتیں 7 ماہ کی کم ترین سطح پر، سرمایہ کار پریشان

    بلاگ

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.