سکھر ( رپورٹ / عبد الرحمان راجپوت )
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے ایس ڈی پی او سائیٹ ایریا اور روہڑی کی سربراہی میں سکھر پولیس، پاک رینجرز کے ہمراہ روہڑی سمیت سکھر شہر کے مختلف حساس اور اہم علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔آپریشن کے دوران ماتمی جلوس کے داخلی و خارجی راستوں، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر حساس مقامات کی جامع تلاشی لی گئی جبکہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک اور شناختی دستاویزات کی جانچ بھی عمل میں لائی گئی۔

