Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شہباز شریف کا وعدہ پورا،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی کامیابی؛ ایندھن کی قیمتوں میں تاریخی کمی!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی بہتری کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچاتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
    وزیراعظم نے قوم سے خطاب اور جاری کردہ اعلامیے میں بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کے صبر و تحمل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر آنے والے بحران کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی اور سخت کفایت شعاری کے ذریعے 129 ارب روپے کی بچت کی، تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو عوام تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔
    وزیراعظم نے فخریہ انداز میں کہا کہ خطے میں معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان میں نہ تو توانائی کا بحران پیدا ہوا اور نہ ہی ایندھن کی قلت کی وجہ سے عوام کو پیٹرول پمپس پر قطاروں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون سے معیشت کو مستحکم رکھا گیا اور عالمی مہنگائی کے دباؤ کو برداشت کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ یہ سلسلہ یہیں نہیں رکے گا؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جتنی کمی آئے گی، اس کا مکمل فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مہنگائی میں مزید کمی لانے اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے سبسڈی کے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو سکے۔

    Related Posts

    بگ بی اور ان کے پرستاروں میں بلٹ پروف شیشے کی دیوار حائل،1982 سے جاری روایت کیا قائم رہ سکے گی?

    خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تبادلے

    پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

    مقبول خبریں

    بگ بی اور ان کے پرستاروں میں بلٹ پروف شیشے کی دیوار حائل،1982 سے جاری روایت کیا قائم رہ سکے گی?

    خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تبادلے

    پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

    فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

    فیلڈمارشل سے کھلی شکایت: "ترجمانوں کو زبان سکھائی جاتی ہے، معاملہ آرمی چیف کے سامنے اٹھاؤں گا”مولانا فضل الرحمان

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.