Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سوشل میڈیا پر فیک نیوز، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف رسپانس فورس تشکیل دیدی گئی ہے: عظمیٰ بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے فیصل آباد ڈویژن کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    اجلاس میں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزراء نے مرکزی امام بارگاہ فیصل آباد اور مختلف جلوسوں کے روٹس کا دورہ بھی کیا۔اجلاس کے دوران کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کابینہ کمیٹی کو محرم الحرام کے انتظامات، سیکیورٹی پلان اور دیگر انتظامی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور جلوسوں کے مقررہ اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس مقامات اور فلیش پوائنٹس پر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا امکان ختم کیا جا سکے۔جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی، ٹھنڈے پانی اور پنکھوں سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے فعال رہیں اور موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔
    عظمیٰ بخاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں کے باہر نصب کیو آر کوڈز کے ذریعے پینک بٹن ایپلیکیشن کے استعمال سے متعلق منتظمین کو مکمل طور پر آن بورڈ کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔ شدید گرمی کے پیش نظر جلوسوں کے روٹس پر پانی کا مسلسل چھڑکاؤ کیا جائے اور شرکاء کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کی مؤثر نگرانی کے لیے کوئیک رسپانس فورس تعینات کر دی گئی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کو یقینی بنائے گی۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور یہ مقصد عوام، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے روٹس کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائے گی۔
    انہوں نے ہدایت کی کہ متبادل ٹریفک روٹس کے بارے میں عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے تمام تشہیری ذرائع استعمال کیے جائیں جبکہ ٹریفک وارڈنز ہر وقت عوام کی رہنمائی اور خدمت کے لیے موجود رہیں۔

    Related Posts

    اسرائیل اور حزب الله کا جنگ بندی پر اتفاق

    بچوں کی موجیں ،گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کا 2ہزار122 ارب کابجٹ پیش کردیا

    مقبول خبریں

    اسرائیل اور حزب الله کا جنگ بندی پر اتفاق

    سوشل میڈیا پر فیک نیوز، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف رسپانس فورس تشکیل دیدی گئی ہے: عظمیٰ بخاری

    بچوں کی موجیں ،گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

    شہباز شریف کا وعدہ پورا،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی کامیابی؛ ایندھن کی قیمتوں میں تاریخی کمی!

    مراکش کے ورلڈ کپ کے کپتان اچراف حکیمی پر ریپ کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.