دیربالا(بیوروچیف ریاض ابوالخیل)
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رات گئے چوکی/چیک پوسٹ جیٹکوٹ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویژن آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بہترین ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

