مری(راشد مغل سے)
مری پنڈی آر ایم کے روڈ کمپنی باغ کے مقام پر واقع پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ منصور اخلاق ک ریسٹورنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی،دو منزلیں جل گئیں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی، ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں اور، آگ پر مکمل قابو پالیا گیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان تفصیلات کے مطابق آر ایم کے مری پنڈی روڈ پر واقع پاکستان پیپلز پارٹی مری مرکزی رہنما راجہ منصور اخلاق کی chill abd کے نام سے واقع ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کی دوسری منزل لکڑی کی چھت میں شارٹ سرکٹ کے باعث صبح کے وقت اگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو منزلیں جل کر خاکستر یوگیں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی قریبی ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں کر فائر فائٹنگ آپریشن کا آغاز کر دیاتھا، ریسکیو اہلکاروں نے فوری، منظم اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آگ کو ہوٹل کے دیگر حصوں اور قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیاابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ہوٹل کے لکڑی کے ہال کی چھت میں لگی تھی، تاہم ریسکیو 1122 مری کے بروقت رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل فائر فائٹنگ آپریشن کے نتیجے میں آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال کو مکمل طور پر قابو پایا،فوری کارروائی کی بدولت نہ صرف آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا بلکہ بڑے مالی نقصان اور ممکنہ جانی نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہوا.

