میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
عوامی مسائل کی نشاندہی کے بعد انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔بڑے حادثے سے بچت ۔میاں چنوں میں علامہ اقبال روڈ کو عارضی طور پر دونوں اطراف سے بند کر دیا گیاہے۔ بارش کے پانی کے باعث انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے اطراف میں پانی جمع ہونے سے حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔متعلقہ اداروں نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ شہری متبادل راستے اختیار کریں اور احتیاط برتیں۔میاں چنوں کے شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے اطراف میں زمین انتہائی نرم ہو چکی ہے اور بارش کے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے وہاں خطر ہوسکتا ہے،اس مقام سے گزرنے والے افراد انتہائی احتیاط کریں، اور کوشش کریں کہ اس جگہ سے گزرنے سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ صورتحال اس قدر خطرناک ہے کہ وہاں قدم رکھتے ہی زمین دھنسنے کا خدشہ موجود ہے۔

