سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
واسا سیالکوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شہزاد نے پانی کے بل میں سیالکوٹ میں واسا کی تشکیل کے بعد 250 روپے ڈرینج ٹیکس کے نام پر وصول کرنے شروع کر دئیے جبکہ اس سے قبل ڈرینج ٹیکس کے نام پر کوئی وصولی نہ کی جاتی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد مذکورہ مینجنگ ڈائریکٹر نے ڈرینج ٹیکس 250 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا ہے جبکہ گلیوں اور نالیوں میں کوئی صفائی وغیرہ نہ ہوتی ہے اور کوڑا کے ڈھیر گلیوں و نالیوں میں پڑے ہوتے ہیں ان کو اٹھانے کی زحمت نہ کی جاتی ہے بلکہ ستھرا پنجاب کی بجائے گندہ پنجاب ہے۔محلہ پورن نگر گلی نمبر 3 سکول والی چیمہ کریانہ اینڈ جنرل سٹور کے سامنے کوڑا پڑا ہے۔لہذا اصلاح احوال کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

