Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ضلعی انتظامیہ کی ہدایات 1122مری کی  مال روڈ پر فرضی مشقتیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    مری (راشد مغل سے)
    وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ نگرانی محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی تیاری کو جانچنے کے لیے جی پی چوک مال روڈ مری میں ایک لارج اسکیل موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122 مری نے بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے، میڈیکل ایمرجنسی، ماس کیژولٹی مینجمنٹ، فائر فائٹنگ، سرچ اینڈ ریسکیو اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا،فرضی ہنگامی صورتحال میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا منظر پیش کیا گیا، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ (Incident Command Post) قائم کی فائر ریسکیورز نے جدید فائر فائٹنگ آلات کی مدد سے مختصر وقت میں آگ پر قابو پایا، جبکہ میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ماس کیژولٹی انسیڈنٹ مینجمنٹ کے تحت ٹرائیج، ایمرجنسی میڈیکل کیئر اور محفوظ مقامات پر منتقلی کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا،موک ایکسرسائز کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس، فائر وہیکلز، میڈیکل ریسپانس ٹیموں اور دیگر ایمرجنسی ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو، محفوظ انخلاء، ایمرجنسی رسپانس، فائر آپریشن اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا عملی جائزہ پیش کیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور بروقت رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کا ثبوت دیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کے ریسکیو 1122 محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار، متحرک اور ہائی الرٹ ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیو اسٹیشنز، ایمبولینسز، فائر وہیکلز، میڈیکل ریسپانس ٹیمیں اور دیگر ایمرجنسی ریسورسز کو فعال رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں شہریوں اور عزاداروں کو بروقت، مؤثر اور معیاری ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 مری، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو محفوظ ماحول کی فراہمی، بروقت امداد اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،موک ایکسرسائز کو اسسٹنٹ ارشد اقبال کیپٹن ریٹائرڈ، ضلعی سنٹرل کنٹرول روم، ریسکیو 1122 کنٹرول روم اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے آن گراؤنڈ مانیٹر کیا، جبکہ ریسکیو 1122 مری نے اپنی مکمل آپریشنل تیاری، فوری رسپانس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا کامیاب اور مؤثر عملی مظاہرہ کیا.

    Related Posts

    آشنا سے ملکر خاوند کو مارنے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار

    دہشت گردوں کے حملے میں شہید جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک 

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن کا اہم اجلاس،محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور انتظامات پر خصوصی ہدایات جاری

    مقبول خبریں

    کمبھ میلے کی ‘رودرکش گرل’ کی زندگی کو خطرہ؛ کیرالا ہائی کورٹ کا پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

    استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

    9 مئی فسادات کیس، شاہ محمود قریشی بری،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید

    پاکستان مخالف بیانیے اور فوج کے خلاف اکسانے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں، سردار عتیق احمد خان

    بے مثال ، بے غرض محبت ؛ ایتھوپیا کے 12 سالہ لڑکے نے بیمار مرغی کے لیے انسانوں کے ہسپتال کا رخ کر لیا، ویڈیو وائرل

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.