قصور (بیورو چیف سلطان فریدکی رپورٹ )
تھانہ راجہ جنگ پولیس کی ایس ایچ او علی اکبر کی سربراہی میں کاروائی آشنا سے ملکر خاوند پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کرنیوالی خاتون آشنا سمیت گرفتارکرلیاگیا ۔مضروب عدیل شاہ کے والد سید اقبال شاہ کی مدعیت میں ملزم آصف اور بہو انعم کیخلاف مقدمہ درج ہوگیاملزم آصف نے راجہ جنگ کے رہائشی عدیل شاہ کو اسکی بیوی انعم کیساتھ پلاننگ کر کے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی 14 جون 11 بجے رات ملزم آصف نے عدیل شاہ کو گھر سے بلایا اور ویرانے میں لیجا کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔عدیل شاہ کی بیوی نے گھر سے نکلنے سے پہلے چائے میں نشہ آور چیز ملا دی تاکہ عدیل شاہ مزاحمت نا کر سکے ۔15 جون کو عدیل شاہ زخمی حالت میں انڈس ہسپتال رائیونڈ میں زخمی حالت میں ملا ۔عدیل شاہ کی بیوی انعم نے اپنے آشنا آصف کیساتھ ملکر عدیل شاہ کو آگ لگا کر قتل کرنے کی پلاننگ کی تاکہ بعد میں دونوں شادی کر سکیں ۔تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ملزمان آصف اور انعم بی بی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

