Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وفاقی بجٹ، عام آدمی، تنخواہ دار طبقے، تاجروں، کسانوں اور مزدوروں کے لیے مزید ریلیف کی ضرورت ہے،عوامی ردعمل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میلسی (تحصیل رپورٹر سجاد سحر )

    وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 2026-27 پر مختلف شعبہہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے اپنے طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بیشتر آراء میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بجٹ میں مالی نظم و ضبط اور معیشت کی بہتری کی کوشش کی گئی ہے، تاہم عام آدمی، تنخواہ دار طبقے، تاجروں، کسانوں اور مزدوروں کے لیے مزید ریلیف کی ضرورت ہے۔صدر مستحکم تنظیم تاجران بلال نظامی نے کہا کہ بجٹ میں کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لیے ٹیکس نظام کو مزید آسان بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔تاجر رہنما شیخ غلام مصطفے نے بجٹ کو موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں ایک متوازن اور ذمہ دارانہ بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کو مدنظر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ ملک کو معاشی خود کفالت کی جانب لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ جنرل سیکرٹری رانا عرفان احمد نے کہا کہ متوسط طبقہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے، اس لیے حکومت کو اس طبقے کے لیے خصوصی ریلیف پیکج متعارف کرانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں۔بشیر چوہان نے بجٹ کا قانونی اور معاشی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع ایک مثبت قدم ہے، تاہم ٹیکس قوانین کے نفاذ میں شفافیت اور مساوات کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے تاکہ تمام طبقات کے ساتھ یکساں سلوک ہو اور کسی ایک طبقے پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔بانی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی نے کہا کہ بجٹ کی کامیابی کا اصل پیمانہ اس کے عملی نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے مسائل سے نجات چاہتے ہیں اور حکومت کو بجٹ اہداف کے ساتھ عوامی توقعات کو بھی پورا کرنا ہوگا۔ الطاف ساگر سجاد سحر ڈاکٹر ناصر رضا مشترکہ بیان میں کہا کہ مزدور طبقہ بجٹ سے زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے تھا، تاہم اجرتوں اور سماجی تحفظ کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ اور محنت کش طبقے کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں۔غیاث الدین سرورنے کہا کہ فارماسیوٹیکل اور میڈیکل کاروبار سے وابستہ افراد توقع رکھتے ہیں کہ ادویات کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔۔

    Related Posts

    جیکب آباد میں بھائی نے بھائی کو ق ت ل کردیا

    ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ڈاکٹر شدید زخمی

    چونیاں زائد المعیاد زرعی ادویات برآمد

    مقبول خبریں

    لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 51 ہلاک، پاکستانی کتنے؟

    امریکا-ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز پھر بند ؛ سوئٹزرلینڈ میں اہم مذاکرات آج، پاکستان ثالثی کے کردار پر قائم، محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    کمبھ میلے کی ‘رودرکش گرل’ کی زندگی کو خطرہ؛ کیرالا ہائی کورٹ کا پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

    استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

    9 مئی فسادات کیس، شاہ محمود قریشی بری،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.