پسرورمحمد اشفاق
پسرور میں آج ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم صارفین کو ایل پی جی 590 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں نمایاں فرق کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی اس اہم ضرورت کی بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے اضافی مالی بوجھ بن رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور سنا شرافت سے گزارش ہے کہ وہ شہر میں بجائے کہ روڑوں کے چکر کاٹ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں بلکہ ان منافہ خوروں کے خلاف عملی طور پر ایکشن لیں صارفین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

