سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی سی ٹی وی کیمروں، سیکورٹی گارڈز، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کو چیک کیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ نے ایس ڈی پی او ڈسکہ و پسرور سرکل، انچارج سیکورٹی برانچ کے ہمراہ امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی۔

