قاضی احمد رپورٹ: سائیں بخش لاکھو
پاکستان تحریک انصاف یوتھ کونسل ضلع شہید بینظیر آباد کے جنرل سیکریٹری نوردین قادری نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں نوردین قادری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ عوام پر ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ بجٹ عوامی فلاح کے بجائے آئی ایم ایف کی شرائط اور حکمرانوں کے مفادات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ نئے ٹیکس عائد کرکے مہنگائی میں مزید اضافے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 7 فیصد اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ناکافی ہے حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے، صنعتیں تباہی کے دہانے پر ہیں جبکہ کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور اسے عوام کے مفادات کے خلاف سمجھتی ہے۔

