سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سابق صدر شاہد میر نے کہا ہے مذکورہ بار ایسوسی ایشن کی موجودہ رجیم کا انتخاب کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے کیونکہ موجودہ رجیم ہر کام اپنی مرضی ک مطابق کرتی ہے اور بار ممبران کا کوئی اجلاس طلب کئے بغیر تمام فیصلے کئے جا رہے جو کہ بار ممبران کے ساتھ زیادتی ہیں۔ اب مذکورہ رجیم نے بار ممبران کا اجلاس طلب کئے بغیر وکالت نامہ کی قیمت 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی ہے جو کہ بار ممبران اور سائلین کے ساتھ سو فیصد سراسر زیادتی و ظلم ہے۔ سائلین اپنی مجبوریوں کی بناء پر کچہری آتے ہیں اور سائلین کو پہلے ہی عدلیہ نے 300 روپے والا اشٹام جو کہ 400 روپے کا اشٹام فروش فروخت کرتے ہیں اور بائیو میٹرک سسٹم میں جکڑ دیا ہے اب ہر درخواست و وکالت نامہ و ضمانت نامہ کے ساتھ بائیو میٹرک کا ہونا ضروری ہے جبکہ بائیو میٹرک کی فیس 200 روپے ہے اور کچہری میں بیٹھے بائیو میٹرک کرنے والے کیمپوٹر آپریٹرز نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور یہ کیمپوٹر آپریٹرز 200 روپے کی بجائے 400 روپے سے 500 روپے تک وصول کر رہے ہیں تو کیا مذکورہ رجیم نے اس کرپشن کو روکنے کی کوشش کی ہے۔مذکورہ رجیم فوری طور پر وکالت نامہ کی سابقہ قیمت 200 روپے بحال کرے کیونکہ میرے سمیت تمام بار ممبران نئی قیمت 500.روہے کو تسلیم نہیں کرتے ۔

