بہاولنگرراشد ڈھڈی بے نقاب نیوز
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کے ہمراہ ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات، جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا جائزہ لینا تھا۔ دورانِ وزٹ دونوں افسران نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے فیلڈ افسران کو اہم ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او اور ڈی سی نے ہارون آباد اور فورٹ عباس میں محرم الحرام کے روایتی اور لائسنس یافتہ جلوسوں کے راستوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حساس مقامات اور جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے۔ڈی سی ذوالفقار احمد بھون نے متعلقہ محکموں کو جلوس کے روٹس سے فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے اور لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو درست کرنے کی ہدایت کی۔روٹس پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔مقامی امن کمیٹی کے عہدیداران اور علما کرام سے قریبی رابطہ رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ بھائی چارے کی فضا قائم رہے ۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گے۔ قانون شکنی یا فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

