پشاور(رپورٹ انورزیب خان )
مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی سہیل آفریدی اور انکی ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں، این ایف سی ایوارڈ سمیت بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے۔صوبائی خود مختاری پر متفق ہیں ، ہر صوبے کے عوام وسائل کے مالک ہیں، توقع رکھتا ہوں کہ صوبائی حکومت صوبے میں عوام کے مفاد کے لیے کام کرے گی۔ جنوبی اضلاع میں حکومت رٹ ختم ہوچکی ہے، مسلح گروپس ہیں، صوبے میں مدارس تحفظ قانون کو پاس کیا جائے۔ فاٹا عملا اب تک ضم نہیں ، اس کے واجبات اب تک پورے نہیں ہوئے، 2017 میں فاٹا ضم ہوا تھا، ابھی تک وہاں بندوبستی تقسیم نہیں ہوئی۔ پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی آئین کے خلاف ہے۔ اب تو پاکستان افغان سرحد بھی بند ہے، پھر بھی صوبے کے عوام پر پنجاب نے گندم بند کی ہے۔ گلگت بلتستان میں الیکشن کو مسترد کرتے ہیں ، اس پر بھی ہمارا اتفاق ہے۔

