میلسی ( تحصیل رپورٹرسجاد سحر )
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی مشتاق احمد خان بلوچ کی بھٹہ ہاو س موضع خان پور آ مد،بھٹہ برادران نے ضلع کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی،گندم ودیگر اجناس کے موضوعات اور ضلع کی ترقی کے حوالے سے گفتگو ۔۔علمدار حسین بھٹہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد خان ایک فرض شناس ،دیانتدار اور نڈر آ فیسر ہیں انکا شاندار کیریئر انکی کامیابیوں کا مںنہ بولتا ثبوت ہے۔آپکا وہاڑی ضلع کا چارج سنبھالنا پورے ضلع کی مجموعی ترقی کے لیے ایک خوش آئند اقدام ثابت ہو گا ۔۔آپکی آ مد ،آپکے وقت اور آ پ کی محبت کا بےحد شکریہ ۔۔ہم آ پکے اقدامات کی قدر کرتے ہیں اور آ پکے بھرپور ساتھ کا یقین دلاتے ہیں۔آپکی شخصیت کسی بھی علاقے کے لیے باعث فخر ہے ۔۔اللہ پاک آ پکا حامیِ و ناصر ہو ۔آخر میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی نے پر تکلف عشائیہ کے اہتمام پر بھٹہ برادران کا شکریہ ادا کیا ۔۔

