Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ایچ ون بی ویزوں پر عائد کی گئی ایک لاکھ ڈالر فیس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کر دیا ہے۔
    خبر رساں ایجسنی ’روئٹرز‘ کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ یہ فیس دراصل ایک ایسا ٹیکس ہے جس کی اجازت کانگریس نے نہیں دی تھی۔
    بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج لیو سوروکِن نے یہ فیصلہ 20 ڈیموکریٹک ریاستی اٹارنی جنرلز کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں سنایا۔ یہ مقدمہ ستمبر میں ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ اس پالیسی کے خلاف تھا، جس کے تحت انتہائی ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے ایچ ون بی ویزا کی فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا تھا۔
    انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ یہ فیس دراصل ایک قانونی مالی جرمانہ ہے، جس کا اختیار صدر کو امیگریشن قانون کے تحت حاصل ہے، کیونکہ وہ ایسے غیر ملکی شہریوں کے داخلے کو محدود کر سکتے ہیں جنہیں وہ امریکا کے مفاد کے خلاف سمجھیں۔
    تاہم جج سوروکِن نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فیس جرمانہ نہیں بلکہ ایک ٹیکس ہے، اور صدر کے پاس کانگریس کی منظوری کے بغیر اس طرح کا ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔‘
    انہوں نے مزید کہا کہ ’اس فیصلے کو یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یا یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نافذ نہیں کر سکتیں۔‘
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ’اس ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی نوعیت اور اطلاق یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک ٹیکس ہے، چاہے اسے کچھ بھی کہا جائے۔‘
    جج نے امریکی سپریم کورٹ کے فروری کے اس فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس میں ٹرمپ کی وسیع ٹیرف پالیسی کو بھی کالعدم قرار دیا گیا تھا، اور کہا گیا تھا کہ ’ہنگامی اختیارات کے تحت ایسا اقدام نہیں کیا جا سکتا۔ اسی منطق کے تحت امیگریشن قانون بھی اس ٹیکس کی اجازت نہیں دیتا۔‘

    Related Posts

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    سعودی عرب پر حملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت، مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت

    مقبول خبریں

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

    ہسپتال میں داخل معذور لڑکی کا گردہ نکالنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، 3 ملزم گرفتار

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.