پاکپتن(اکرام حسین شاہ بیوروچیف سے)
چار اوباشوں نے کمسن لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ملزمان زیادتی کے دوران نازیبہ ویڈیوز بنا کر لڑکی پر خاموش رہنے کیلیے دبائو ڈالتے رہے۔پولیس نے چار افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابقگائوں 67 ڈی میں 16 سالہ لڑکی واش روم کیلیے گھر سے نکلی تو ملزمان ابرار وغیرہ لڑکی کو زبردستی قریبی کھیت میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے رہے اور خاموش رہنے کیلیے ڈبائو ڈالتے رہے۔لڑکی کی والدہ کی درخواست پر چکبیدی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


