خانیوال(اصغر علی جعفری نمائندہ بے نقاب نیوز)
نواحی علاقے چک نمبر 58 پندرہ ایل کے رہائشی، پاک فوج کے جوان محمد شعبان آج صبح گلگت بلتستان میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔ محمد شعبان نے وطن عزیز کے دفاع اور امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پورے ضلع خانیوال کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بہادر جوان کی ناگہانی شہادت کی خبر جیسے ہی ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 58 پندرہ میں پہنچی تو پورے علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، لیکن اس عظیم قربانی پر ہر آنکھ اشکبار ہونے کے ساتھ ساتھ شہید کے جذبے پر فخر بھی کر رہی ہے۔

