مری (راشد مغل سے)
مری پولیس کی طرف سے زمین کے تنازع پر غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹی کی طرف سے مقامی زمینوں کے مالکان پر درج کروائی گئی ایف آئی آر میں ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی گئیں ہیں تفصیلات کے مطابق چند دن قبل مری پولیس کی ملی بھگت سے مقامی افراد کی زمینوں پر قبضے کے سلسلے میں باڑ لگانے کے تنازعے پر بچوں اور عورتوں پر غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹی کے اسلحہ بردار قبضہ گروپ کی طرف سے مقامی ٹاوٹوں کی ملی بھگت سے مقامی افراد کی غیر موجودگی غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹی کے اسلحہ بردار قبضہ گروپ کی طرف سے خواتین اور بچوں پر فائرنگ کی گئی جس کے خلاف مقامی افراد کی خواتین کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی جس پر مری پولیس نے بھاری مال پانی لے کر مقامی خواتین کی درخواست پر قانونی کاروائی کرنے کی بجائے مقامی دس سے پندرہ افراد پر مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد مقامی افراد کی طرف ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس دائر کر رکھا تھا جس کو معزز عدالت نے منظور کرتے ہوئے پولیس مقامی افراد کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے
