دہلی کے مالویہ نگر میں آج (بدھ،3 جون ) کی صبح لگی آگ کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ زخمیوں اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کو صبح 9:45 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد کئی فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں موقع پر تحقیقات میں مصروف ہیں۔ پرائم منسٹر نریندرمودی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پی ایم او نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں لوگوں کی موت انتہائی افسوس ناک ہے اور پی ایم نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

