Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہبازشریف اورچین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات ، دونوں ممالک کی قیادت کادوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیجنگ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اور صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں ملاقات میں دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی صدر نے عالمی امن کے لیےپاکستان کی کاوشوں اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔
    پاکستان اور چین کے تعلقات محض سفارتی نہیں ۔دونوں ملک باہمی اعتماد، لازوال محبت اور مشترکہ ترقی پر مبنی اسٹرٹیجک شراکت دارہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے75سال مکمل ہونے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
    وزیراعظم محمد شہبازشریف اور چین کے صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی ۔ملاقا ت کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کیساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہے۔دونوں ملکوں کی ناقابلِ شکست روایتی دوستی ،اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون نے ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
    صدرشی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر اعتماد کیاہے۔ مشترکہ مستقبل اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور چین کی سدابہار شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
    وزیراعظم محمدشہبازشریف نے شاندار سفارتی شراکت داری کے 75 برس مکمل پر دونوں ملکوں کے عوام کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔
    محمدشہبازشریف نے کہا کہ صدرشی جن پنگ کی متحرک قیادت میں چین آج ایک اہم معاشی اور عسکری طاقت ہے ۔چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں ۔
    وزیراعظم نے ہانگژو میں اپنی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ژی جیانگ کی ترقی صدر شی جن پنگ کے وژن اور متحرک قیادت کا مظہر تھی۔ حقیقی قیادت بے لوث محنت، قربانی اور مسلسل جدوجہد کے بغیرعوام کے دلوں میں جگہ بنانے کا کوئی اور راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کیساتھ ملکی ترقی کے لیے مصروف عمل ہیں۔

    Related Posts

    اسلام آباد: پولیس متحرک، افغانی گینگ کے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    مقبول خبریں

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    زہریلی اشیاء یا کسی وائرس سے بچہ اورمہمان آئے 2 نوجوان جاں بحق

    امریکہ مردوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ ، شرم سے نہیں کرتے پولیس میں شکایت

    موٹی گرل فرینڈکے اوپرکودکربیٹھے سے عاشق جان سے چلاگیا

    بلاگ

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.