Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

      ”کاکروچ کبھی مرتے نہیں“ بھارت میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا ایکس اکاؤنٹ بلاک، بانی کا نیا اکاؤنٹ "کاکروچ از بیک” متحرک

      ایران جنگ میں امریکا کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور MQ-9 ریپر ڈرون کھو دیے، کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ

      نیسلے کے لیے نئی مشکل: شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ میں زہریلے مادے کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران کے چیف مذاکرات کار قالیباف،وزیرخارجہ کی دوحہ آمد، ایران سے معاہدہ بامعنی ہوگا یا نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی قطر کے امیر اور اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بامعنی اور شاندار معاہدہ ہوگا یا بالکل نہیں ہوگا۔
    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے دونوں سینئر عہدیدار قطر کے وزیرِاعظم سے اہم علاقائی اور سفارتی امور پر بات چیت کریں گے۔رائٹرز کے مطابق مذاکرات میں خاص طور پر آبنائے ہرمز اور ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے۔
    ایرانی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل یہ خبر دی تھی کہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی بھی ’منجمد اثاثوں پر سے پابندیوں کے خاتمے اور اقتصادی مذاکراتی کمیشن‘ کے سلسلے میں قطر پہنچے ہیں۔
    گزشتہ ہفتے قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ایران کا دورہ کر چکا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایران کے اہم مطالبات میں اس کے منجمد مالی وسائل کی بحالی بھی شامل ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کا دفاع کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات پر تنقید کرنے والے خواہ وہ ڈیموکریٹ ہوں یا ریپبلکن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’احمق‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ’یا تو شاندار اور بامعنی ہوگا یا پھر سرے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ان سیاستدانوں کو ’تفرقہ پھیلانے والے‘ افراد قرار دیا اور کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو ’میری ہر بڑی کامیابی پر مسلسل تنقید کرتے رہتے ہیں۔‘
    گزشتہ چند روز کے دوران امریکی کانگریس کے متعدد ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ارکان نے ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان میں ریپبلکن سینیٹر ٹام ٹِلس بھی شامل ہیں، جن کا ذکر صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کیا ہے۔امریکا کے کئی سابق عہدیدار، جن میں سابق وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن شامل ہیں، بھی اس ممکنہ معاہدے پر سخت تنقید کرنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔

    Related Posts

    اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو دانتوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا، اسپتال داخل کرادیا گیا

    پچھلی بار جب افزودہ یورینیم لینے کا سوچا تو 10 بارہ فوجی طیارے گنوائے، ’ڈسٹ‘ تو گھر میں ہے، گھرہی رہے گی، ایرانی سفارتخانے

    بڑی عید پر سینئیر سٹیزنز کو عیدی،قومی بچت اسکیموں میں اب ایک لاکھ پر کتنا منافع ملے گا؟

    مقبول خبریں

    اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو دانتوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا، اسپتال داخل کرادیا گیا

    بڑی عید پر سینئیر سٹیزنز کو عیدی،قومی بچت اسکیموں میں اب ایک لاکھ پر کتنا منافع ملے گا؟

    امریکا کے ایران کی میزائل لانچنگ سائٹس پر حملے، ڈیل ختم، اسپیکر قالیباف

    عید پر ہیٹ ویو کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ ، صبح 10 تاشام 5 بجے گھروں میں رہیں

    نکاح ہوچکا، مومنہ اب میری عزت، وہ شیرنی ہے ،حمزہ حبیب،حفاظتی ضمانت منظور،گٹرگیم میں مت جائیں، علی اشفاق ایڈووکیٹ

    بلاگ

    قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور منڈیوں میں بڑھتے ہوئے فراڈ، عوامی آگاہی کے لیے ایک خصوصی کالم

    حقائق کی موت، میمز کا راج: کیا پاکستانی اب صرف "وائرل” قوم بن چکےہیں ؟

    ایبولا کی تیز یلغار، عالمی ادار ہ صحت کا ہنگامی انتباہ 

    پاکستان کا آئی ایم ایف یا آئی ایم ایف کا پاکستان؟

    پنکی اور مخبری کے نام پر منشیات کی بندر بانٹ کا پولیس پر الزام,,سہیل چٹھہ نے مافیا کی کمر توڑ دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.