دیر بالا (بیورو) ڈی ایس پی ٹریفک خان نظر خان کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس لوئر دیر انسپکٹر زاہد حسین نےلوٸردیر خال بازار کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے خال بازار کی مرکزی شاہراہ، روڈ سائیڈ اور فٹ پاتھوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر روڈ کے کنارے اور فٹ پاتھوں پر مختلف اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو فوری طور پر راستہ خالی کرنے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انچارج ٹریفک پولیس نے ٹریفک اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ آئندہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے

