جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر ڈی ایس پی اعجاز ترین کی فیملی سے مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے گاڑی رکوانے کی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی اعجاز ترین کی بیٹی اور بھتیجی زخمی ہوگئیں۔زخمی خواتین کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ابتدائی امداد کے بعد سکھر منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جیکب آباد جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ مزید پولیس نفری بھی طلب کرلی گئی۔
ڈی ایس پی اعجاز ترین کے بھائ طارق ترین کا کہنا ہے کہ ہماری فیملی سکھر سے جیکب آباد آرہی تھی کہ آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

