Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مومنہ اقبال ہراسگی کیس: اداکارہ نے این سی سی آئی اے میں اہم ثبوت پیش کر دیے، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی طلبی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف آن لائن ہراسگی کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو ٹھوس شواہد فراہم کر دیے ہیں۔
    اداکارہ مومنہ اقبال اپنے وکیل اور اہل خانہ کے ہمراہ این سی سی آئی اے کے دفتر میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے تفتیشی حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق، اداکارہ نے ایم پی اے کی جانب سے بھیجے گئے دھمکی آمیز پیغامات، سوشل میڈیا کے ریکارڈ اور دیگر ڈیجیٹل شواہد تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیے ہیں۔
    پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور مومنہ اقبال کے درمیان 2022 سے واقفیت تھی اور رکن اسمبلی ان سے تیسری شادی کے خواہشمند تھے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ایم پی اے نے اداکارہ کو باقاعدہ رشتہ بھی بھیجا تھا، تاہم مومنہ اقبال کو جب ان کی پہلے سے موجود شادیوں کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے تعلقات منقطع کر لیے۔
    وکیل کے مطابق، مومنہ اقبال کی جانب سے انکار اور کہیں اور رشتہ طے پانے کے بعد ملزم نے انہیں ہراساں کرنا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ وکیل نے اس معاملے پر فوری ایکشن لینے اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
    این سی سی آئی اے نے اس کیس کی تحقیقات کے لیے دونوں فریقین کو آج طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، اداکارہ تو دفتر میں پیش ہو گئیں، تاہم نوٹس ملنے کے باوجود ایم پی اے ثاقب چدھڑ مقررہ وقت تک تفتیشی ادارے کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
    این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے تمام تر ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ادارے کا مقصد یہ تعین کرنا ہے کہ آیا لگائے گئے الزامات میرٹ پر پورے اترتے ہیں یا نہیں۔ اگر تحقیقات میں ہراسگی یا سائبر بُلنگ کے شواہد ثابت ہوئے تو معاملہ باقاعدہ ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ پولیس کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی تھی کہ انہیں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔ اداکارہ کے مطابق، اس سے قبل ان کی شکایات پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی تھی، تاہم اب حکام کی جانب سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    Related Posts

    وانا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی. خودکش حملے کی کوشش ناکام، بارودی گاڑی تباہ

    ویلنشیا ٹاؤن میں امریکا پلٹ ماں بچوں کا قتل، اہم پیشرفت سامنے آگئی

    پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو جھٹکا؛ حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کم کر دیا،نئے نرخ کیا ہونگے ؟ جانئیے

    مقبول خبریں

    پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو جھٹکا؛ حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کم کر دیا،نئے نرخ کیا ہونگے ؟ جانئیے

    اگلے ماہ کا بل ہوگا بھاری،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور جھٹکا؛ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان

    نیلسن منڈیلا کا فلسفہ عدم تشدد، برابری اور انسانی حقوق کی پاسداری ہے:مریم نواز شریف

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی دوپہر 2 بجے ہوگا

    چین میں لینڈ سلائیڈنگ ،  8 افراد ہلاک، درجنوں شہری لاپتہ

    بلاگ

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.