منڈی بہاالدین:پنجاب کے ضلع منڈی بہاولدین کے قصبہ گوجرہ نوجوانوں کی انوکھی شرط،، شہر میں اشتعال تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گوجرہ میں سرگودھا روڈ کے مصروف ترین قینچی چوک پر دوستوں کے درمیان لگنے والی پانچ ہزار روپے کی ایک شرط جس میں برہنہ ہو کر بھاگنا تھا۔ یہ معاملہ اب اب پولیس کے زیر تفتیش ہے۔ پولیس نے برہنہ دوڑ لگانے والے نوجوان اور شرط لگانے والے اس کے تین ساتھیوں کے خلاف تعزیرات پاکستان اور جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ معاملہ 18 مئی کو پیش آیا۔ تھانہ گوجرہ میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق قینچی چوک پر ثمر حیات اور احسان نامی نوجوانوں نے ایک دوسرے کو چیلنج دیا کہ اگر وہ سو فٹ کا فاصلہ بغیر کپڑوں کے دوڑ کر طے کرے تو اسے موقع پر پانچ ہزار روپے نقد دیے جائیں گے۔ ثمر نامی نوجوان نے یہ چیلنج قبول کیا اور دن کے اجالے میں سڑک پر برہنہ دوڑ لگا دی، جبکہ اس کے ساتھیوں میں سے ہی ایک شخص نے اس پورے منظر کی موبائل فون سے ویڈیو بنا کر اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ضلعی پولیس افسر نے معاملے کا نوٹس لیا اور گوجرہ پولیس نے اب مقدمہ درج کر لیا ہے۔
منڈی بہاالدین کے علاقے گوجرہ میں انوکھی شرط، دوڑ لگانےپر 3 افراد کےخلاف مقدمہ درج


