تہران :وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ تہران میں ملاقات کی ہے۔
ایران کی حکومت کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری خبر میں اس ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی ثالثی میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
ایرانی حکومت کے بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ’ کے ساتھ محسن نقوی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی بدھ کے روز تہران پہنچے تھے۔
اس سے قبل مئی کے دوسرے ہفتے میں حسن نقوی تقریباً چار روز ایران میں گزار کر گذشتہ روز منگل کو ہی پاکستان پہنچے تھے، جہاں انھوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباسی عراقچی سمیت متعدد ایرانی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔
تہران :محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

