Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”کتوں کو بھی انصاف چاہیے “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر : میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    جس معاشرے میں انسانوں کو انصاف نہ مل رہا ہو وہاں کتوں بلیوں جانوروں اور پرندوں کے انصاف کی بات کرنا عجیب سا لگتا ہے یہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے جہاں پھول جیسی معصوم سی بچیوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہو جہاں بچوں سے بیگار لی جاتی ہو جہاں معمولی سی غلطی پر ہوم بیسڈ ورکرز کی چمڑی ادھیڑ دی جاتی ہو وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہو جہاں معمولی سی رقم دے کر ملازمین کو یرغمال بنا لیا جاتا ہو جہاں ظلم وستم سے تنگ آکر بھاگ جانے والے ملازمین پر چوری کا الزام لگا کر پورے خاندان کو گرفتار کروا دیا جاتا ہو جس معاشرے میں من مانی اور طاقت ہی سب کچھ ہو وہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں فیصلے طاقت سے ہوتے ہیں وہاں اصول ضابطے انسانیت نہیں دیکھی جاتی وہاں سٹیٹس دیکھا جاتا ہے جہاں روپے پیسے سے چیزیں مینج کی جاتی ہوں جہاں ہر چیز خریدنے کا رواج عام ہو جائے جہاں ہر کوئی بکنے کے لیے تیار ہو جہاں ایجوکیشن، ہیلتھ اور انصاف برائے فروخت ہو وہاں جانوروں کے حقوق کی بات کرنا نقار خانے میں طوطی والی بات ہے جہاں انسانوں کے حقوق پامال ہو رہے ہوں وہاں جانوروں اور پرندوں کے حقوق کی بات کرنا واقعی ہی عجیب لگتا ہے لیکن کچھ بہت زیادہ حساس درد دل رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں جو برداشت نہیں کر پاتے ایسے ہی ہمارے ایک دوست ملک سلمان ہیں جو معاشرے کی برائیوں کی اکثر نشاندہی کرتے رہتے ہیں اور اپنے حصے کا کام کیے جا رہے ہیں اس تگ ودو میں بہت کچھ درست کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں انھوں نے کم ازکم آواز بلند کرنے کا شعور تو اجاگر کیا ہے وہ آجکل کتوں کو انصاف دلانے کے لیے میدان عمل میں ہیں ان کا موقف ہے کہ بےجا کتوں کا قتل عام درست نہیں کتوں کے کاٹنے کے روک تھام کے لیے اور بھی اقدامات کیے جا سکتے ہیں ضروری نہیں کتوں کو مار دیا جائے انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس نے ہلا کر رکھ دیا ہے اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح روٹی پر زہر لگا کر کتوں کے آگے پھینکی جاتی ہے اور وہ کھانے کے بعد کس کرب سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یہ دہلا دینے والی ویڈیو ہے وہ کتوں کو انصاف دلانے کے لیے صوبے کی سب سے بڑی عدالت میں بھی گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا کہ کتوں کو انصاف دینا ہے یا نہیں
    2002 میں مجھے پہلی بار لندن جانے کا اتفاق ہوا میں اس معاشرے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہا تھا وہاں انسانیت سے ہی پیار نہیں کیا جاتا انسانوں سے بڑھ کر جانوروں اور پرندوں سے پیار کیا جاتا ہے اور جانوروں کے باقاعدہ حقوق ہیں جہاں جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر باقاعدہ سزا دی جاتی ہے وہاں کے ایک چوک ٹیفیلگر سکوائر میں بہت زیادہ کبوتر ہوتے ہیں وہاں لوگ کبوتروں کو دانہ ڈبل روٹی اور اس قسم کی چیزیں ڈال جاتے ہیں کسی نے زہر آلود ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا پھینک دیا جسے کھانے سے کچھ کبوتر مر گئے مقامی حکومت نے اس دن سے وہاں 2پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی کہ وہ خیال رکھیں کہ کوئی دوبارہ ایسی چیز نہ ڈال دے جس سے کبوتروں کو نقصان پہنچے اسی طرح ہم نے بکنگھم پیلس کے باہر واقع پارک میں خوبصورت منظر دیکھا کہ پرندے آپ کے پاوں میں پھر رہے ہیں لوگ ہتھیلی پر دانہ ڈالتے ہے گلہری ہاتھ پر سے دانہ چگ کر دوبارہ درخت پر چڑھ جاتا وہ معاشرہ اتنا محفوظ ہے کہ پرندوں کو بھی اپنے تحفظ کا احساس ہے وہ اس لیے آذادانہ پھرتے ہیں کہ انھیں پتہ ہے کسی نے ان سے چھیڑ خانی نہیں کرنی اور ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں اب ذرا اپنے معاشرے کا جائزہ لیں ہم سوئے ہوئے کتے بلیوں کو خواہ مخواہ پتھر مار دیں گے ہم پتھر مارنے سے پہنچنے والی اذیت کو انجوائے کرتے ہیں آپ کبھی چڑیا گھر جا کر دیکھ لیں پڑھے لکھے لوگ بھی جانوروں اور پرندوں سے چھیڑخانی کر رہے ہوتے ہیں ہم اپنے بچوں کو بھی جانوروں کو چھیڑنے کی ترغیب دے رہے ہوتے ہیں ہم ہر ذی جان کو تکلیف میں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ہم تشدد پسند معاشرہ ہیں کتوں کو لڑا کر مزہ لیتے ہیں مرغوں کی لڑائی بٹیروں کی لڑائی پر مجمعے جمتے ہیں ہم بندروں کی اٹھکھیلوں سے محظوظ نہیں ہوتے انھیں تنگ کر کے انجوائے کرتے ہیں ہم معاشرے کو شعوری طور پر عورت کے احترام پر قائل نہیں کر سکے ہم نیفہ جسٹس کے ذریعے خوفزدہ کرکے عورت کے احترام پر مجبور کر رہے ہیں ہم دوران تفتیش ذہانت سے راز اگلوانے کے قائل نہیں ہر بات تشدد سے منواتے ہیں نہ ہمیں بات کرنے کا ڈھنگ آتا ہے نہ بات منوانے کا ڈھنگ آتا ہے ہمیں تو احتجاج کرنا بھی نہیں آتا ہم احتجاج کرتے ہوئے سب کچھ ملیا میٹ کر دینے کے قائل ہیں ہم تضادات کا مجموعہ ہیں ایک طرف لاہور پولیس نے زخمی جانوروں کو ریسکیو کرنے کے لیے باقاعدہ ایک شعبہ بنا رکھا ہے جہاں زخمی جانوروں کا علاج ہوتا ہے دوسری جانب ہم پولیس مقابلوں میں دھڑا دھڑ انسانوں کو مارے جا رہے ہیں جانوروں کا قتل عام کیے جا رہے ہیں
    ملک سلمان نے اپنے گھر کے بایر پرندوں کے لیے سایہ فراہم کرکے وہاں دانہ پانی رکھ کر ایک ماڈل متعارف کروایا ہے اور وہ جو کتوں کو انصاف دلانے کی مہم شروع کیے ہوئے ہیں دراصل یہ معاشرے میں برداشت کو فروغ دینے کی ایک شعوری کوشش ہے شہریوں پر ظالمانہ جرمانوں سے ٹریفک کا نظام درست کرنے کی بجائے انھیں ٹریفک قوانین کا احترام سکھائیں راستہ روک کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے راستے دے کر لوگوں کے لیے سہولتیں پیدا کریں اور یہ سارا کچھ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عام لوگوں کو انصاف مہیا نہیں ہوتا ہم جبر سے معاشرے کو درست نہیں کر سکتے ہم بذریعہ انصاف لوگوں کو تحفظ دے کر شعوری طور پر معاشرے کو درست ڈگر پر لا سکتے ہیں

    Related Posts

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    مقبول خبریں

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    قصائی جنگلی سور کا قیمہ بکرے کے نام پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

     تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم، خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.