میاں چنوں عاصم کمال
میاں چنوں میں مرصوص معرکہ حق کی مثالی فتح کو ایک سال مکمل ہونے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، پاک افواج کے بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسلامیہ کالج برائے خواتین میاں چنوں میں منعقدہ معرکہ حق تقریب سے ، ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں امیدوار ایم پی اے پی پی 208 ، پیر محمد اسلم بودلہ سابق ایم این اے ، سنئیر صحافی جاوید فخری ،نظریہ پاکستان فورم لاہور سے معاز اکرم ،زاہد جاوید نے خطاب کیا ، کالج و سکول کے طلباء طالبات نے ملی نغموں ،خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے افواج پاکستان کے بہادر ہیروز کی شجاعت کو خراج تحسین پیشں کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے دشمن آئندہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی غلطی نہیں کرے گا مقررین نے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔معرکہ حق تقریب میں معززین علاقہ اشفاق احمد بٹ صاحب ڈاکٹر محمد عمران صاحب اور ملک ہاشم صاحب نے بھرپور شرکت کی اور ڈاکٹر غزالہ وائیں کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد دی ۔

