Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنگ بندی لائف اسپورٹ پر،مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، مکمل فتح حاصل کرنے جارہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی ؔامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تجاویز پر تہران کے جواب کو کچرے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی اس وقت انتہائی کمزور ہے۔
    سوموار کے روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اس وقت غیر یقینی حد تک کمزور ہے۔
    ’انھوں نے جو کچرا بھیجا ہے، میں نے تو اس کو پورا پڑھا بھی نہیں کیونکہ میں اپنا وقت ضائع کرنا نہیں چاہتا تھا، اس وقت سب سے کمزور ہے۔’یہ (جنگ بندی) اس وقت لائف سپورٹ پر ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جیسے آپ کا کوئی اپنا لائف سپورٹ پر ہو، اور ڈاکٹر آ کر آپ کو بتائے کہ ان کے بچنے کا محض ایک فیصد امکان ہے۔
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا میرے پاس کوئی پلان ہے۔ ’بالکل ہے، میرے پاس سب بہترین پلان ہے۔ ایران کو عسکری اعتبار سے شکست ہو چکی ہے، بہت بری۔‘
    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس کچھ فوجی قوت باقی ہے جو شاید انھوں نے جنگ بندی کے دوران دوبارہ حاصل کی ہے۔ ’لیکن ہم اسے ایک دن میں ختم کر سکتے ہیں۔انھوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔’اگر ان کے پاس جوہری ہتھیار آگئے تو نہ اسرائیل رہے گا نہ مشرقِ وسطیٰ۔ اور اس کے بعد شاید ان کا اگلا نشانہ یورپ ہو۔
    ’وہ (ایرانی) سوچتے ہیں کہ میں اس سے تھک جاؤں گا یا میں بور ہو جاؤں گا، یا مجھ پر کچھ دباؤ پڑے گا، لیکن کوئی دباؤ نہیں ہے، کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہم مکمل فتح حاصل کرنے جا رہے ہیں۔‘

     

    Related Posts

    کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دیر بالا کا دورہ

    ہالا ایریگیشن سب ڈویزن کے عملے پر قبضہ خوروں کا حملہ جان سے مارنے کی دھمکیاں

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے،حکام خاموش

    مقبول خبریں

    جیکب آباد کے رہائشی خاندان کے تین افراد ڈیرا مراد جمالی میں قتل، داماد پر الزام

    ورلڈ کپ فٹبال 2026: امریکا میں ایرانی فٹبال ٹیم پر پابندیوں میں نرمی، اگلے مقابلے کے لیے دو دن قبل آنے کی اجازت

    جیفری ایپسٹین نے مجھے بلیک میل کیوں کیا؟، بل گیٹس نے وجہ بتادی

    گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

    سونے کی چمک ماند پڑ گئی: قیمتیں 7 ماہ کی کم ترین سطح پر، سرمایہ کار پریشان

    بلاگ

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.