لاہور: ڈیفنس بی پولیس نے خاتون کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون نسیم اختر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر پر فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ایس پی کینٹ کو خصوصی ٹاسک سونپا، جس پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ایس ایچ او ڈیفنس بی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان طلال عباس اور نوید کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ، شو آف ویپن اور ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔

