Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پرائمری اسکول جھڈو میں مبینہ طور پر زہریلا پانی پینے سے دوطالبات کی ہلاکت کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جھڈو( رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت)

    گورنمنٹ گرلز مین پرائمری اسکول جھڈو میں مبینہ طور پر زہریلا پانی پینے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے اسکول انتظامیہ کی جانب سے حقائق کو چھپانے کی وجہ سے معاملہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے آج اسکول انتظامیہ کے خلاف جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والدین سلیم تالپور ، دادا مظفر تالپور ، بیمار بچیوں شازیہ لنڈ، اسما خشک و دیگر نے اسکول انتظامیہ کے خلاف پران ندی کے پل پر سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں احتجاج میں اسکول میں پڑھنے والی بچیاں بھی شامل تھی، اس موقع پر عوامی تحریک کے ایڈووکیٹ ایاز کلوئی و دیگر بھی موجود تھے ،احتجاج کے دوران بچیوں نے انکشاف کیا ہے کہ جو فلٹر پلانٹ اور نیلی ٹنکی اسکول انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر جھڈو اور ٹان چیئرمین و دیگر افراد کو دکھائی تھی اس میں سے بچیوں کو کبھی پانی پینے ہی نہیں دیا گیا ہے اسکول کی تمام بچیاں پیچھے جو واش روم کی سیمنٹ کی بنی ہوئی ٹنکی ہے اس میں سے پانی پیتی ہیں جو واٹر کولر لگا ہوا ہے اس میں سے صرف کلاس ٹیچرز کو ہی پانی پینے کی اجازت ہے،جبکہ اسکول انتظامیہ میں سے کچھ ٹیچرز نے بچوں کو میڈیا کو بیان دینے سے سختی سے منع کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی ہیں کہ اگر بیان دیا تو اسکول سے نکال دیں گے اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو دھمکانا بچوں کے ورثاکے پاس اظہار ہمدردی کے لئے نہ جانا دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر و کمیٹی ممبران کی جانب سے جانبحق ہونے والی بچیوں کے پاس اظہار ہمدردی کے لئے نہ جانا بھی کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے،بچیوں کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے معاملے کی شفاف عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے اب جو سوالیہ نشان اسکول انتظامیہ پر ہیں وہ یہ کہ اسکول انتظامیہ کو بار بار جھوٹ بولنے کی ضرورت پیش کیوں آئی دو دن میں پانی کی ٹنکی صاف کیوں کروائی گئی واٹر کولر غیر فعال تھا اس کو ایمرجنسی میں فعال کیوں کیا گیا بچوں کو تو اس واٹر کولر سے پانی پینے ہی نہیں دیا جاتا تو یہ ٹنکی کیوں دیکھائی گئی،احتجاج میں اسکول میں پڑھنے والی بچیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں تو کبھی اس واٹر کولر سے پانی پینے ہی نہیں دیا جاتا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسکول کی سیمنٹ والی ٹنکی کا پانی خراب تھا پھر ایمرجنسی میں صاف کیوں کیا گیا، ورثا نے الزام لگایا کہ اسکول میں ٹیچرز پڑھانے کے بجائے ٹک ٹاک بنانے اور فیس بک چلانے میں کیوں مصروف ہوتی ہیں بچیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیچرز صرف موبائل چلانے میں مصروف ہوتی ہیں بچیوں کو نہیں پڑھاتی اس پر کیوں ایکشن نہیں لیا گیا ہیڈ مسٹریس کا دھمکی آمیز لہجہ بار بار ایک ہی ٹنکی دیکھا کر وضاحت دینے کی نوبت کیوں آئی یہ بھی سوالیہ نشان ہیں اس پر محکمانہ کاروائی ضرور ہونی چاہیے، بچیوں کے ورثا اور مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر جھڈو کی انکوائری کمیٹی اور محکمہ تعلیم کی انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹس کر مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرکے مبینہ طور پر زہریلا پانی پینے سے دو بچیوں کی موت کا سبب بننے والی اسکول کی نااہل انتظامیہ وملوث عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے ورثا کو فوری انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ،

    Related Posts

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    محکمہ انہار کا اہلکار 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سانحۂ زیارت کے شہداء کے لواحقین، دھرنا کمیٹی اور آل پارٹیز رہنماؤں کے درمیان مشترکہ اجلاس

    مقبول خبریں

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

    ہسپتال میں داخل معذور لڑکی کا گردہ نکالنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، 3 ملزم گرفتار

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.