واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کو بھیجی گئی تجویز پر تہران کا جواب آج متوقع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاملات طے نہ پائے تو پراجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جا سکتا ہے۔جمعہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر معاملات طے نہ پائے تو ہم مختلف طریقہ کار اپنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم ملتوی کیا ہے تاہم اگر معاملات حل نہ ہوئے تو اسے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔
تاہم صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اب کی بار پراجیکٹ فریڈم پلس ہو گا۔ ’پراجیکٹ فریڈم کے ساتھ دیگر چیزیں۔‘
ایک سوال کے جواب میں کیا انھیں لگتا ہے کہ ایران جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں جلد ہی پتہ لگ جائے گا۔‘وہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ان کے ایک نمائندے نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا انھیں ایران کی جانب سے کوئی جواب موصول ہوا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ آج ایران کی جانب سے کوئی جواب موصول ہو۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں لگتا ہے کہ ایران جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں جلد ہی پتہ لگ جائے گا۔‘یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ امریکا کو آج ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز پر جواب موصول ہو جانا چاہیے۔
اٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’(ایران سے جواب موصول ہونے پر) ہم دیکھیں گے کہ جواب میں کیا شامل ہے۔ امید ہے کہ یہ ایسا ہو گا جو ہمیں سنجیدہ مذاکراتی عمل کی جانب لے جا سکے۔‘
ایران کا جواب آج متوقع ، ڈیل نہ ہوئی تو ”پراجیکٹ فریڈم پلس“ شروع ہوگا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

