خان پور (رپورٹ رانا عبدالغفارراجپوت سے)
خانپور میں تھانہ سٹی خانپور کی حدود میں مبینہ طور پر پرچی جوا مافیا سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو شہریوں کے گھرانوں کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرانا سینما روڈ، ریلوے روڈ اور غریب آباد کے علاقوں میں مبینہ طور پر جوا مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جہاں کھلے عام بکنگ کی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ نے پنجاب پولیس کے اعلی حکام، ایس ایچ او تھانہ سٹی خانپور، ڈی ایس پی خانپور اور ڈی پی او رحیم یار خان سے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔


