Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور: بااثر طلبہ کا مسلم ٹاؤن موڑ پر ‘طوفانِ بدتمیزی’، فیروز پور روڈ بلاک، پولیس تماشائی بن گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نجی کالج کے طلبہ نے مسلم ٹاؤن موڑ پر اودھم مچا دیا، جس نے شہر کے امن و امان اور پولیس کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ بااثر گھرانوں کے چشم و چراغوں نے گھنٹوں اہم ترین شاہراہ کو یرغمال بنائے رکھا، جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/05/pb-college.mp4

    عینی شاہدین کے مطابق، نجی کالج کے سینکڑوں طلبہ نے فیروز پور روڈ پر مسلم ٹاؤن موڑ کے مقام پر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔ اس دوران نوجوان طلبہ سرعام سگریٹ نوشی کرتے اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے نظر آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رنگ پھینکنے کا یہ انداز بالکل غیر اسلامی اور ہندوانہ طرز کا تھا، جس نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں۔
    حیرت انگیز طور پر، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود تھی، لیکن وہ ان ‘لاڈلے’ طلبہ کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی۔ پولیس کی موجودگی میں ہی طلبہ نے شدید آتشبازی کی، جس کے دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ مین فیروز پور روڈ سے گزرنے والے خاندان، بالخصوص خواتین اور بچے اس صورتحال سے شدید خوفزدہ ہو گئے اور کئی گاڑیوں نے تصادم سے بچنے کے لیے الٹے راستوں کا انتخاب کیا۔
    واقعے کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور ایمبولینسز بھی گھنٹوں پھنسی رہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس ان طلبہ کے خلاف کارروائی کرنے سے اس لیے کتراتی رہی کیونکہ ان میں سے اکثریت بااثر سیاسی اور سماجی شخصیات کی اولادیں بتائی جاتی ہیں۔
    "یہ شہر ہے یا کوئی بارسوخ امیروں کی چراگاہ؟ اگر کوئی عام شہری سڑک پر کھڑا ہو جائے تو پولیس اسے اٹھا لیتی ہے، لیکن یہاں ‘بڑے صاحبزادوں’ کے سامنے وردی خاموش تماشائی بنی رہی۔”
    شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ‘طوفانِ بدتمیزی’ میں ملوث طلبہ اور خاموش تماشائی بننے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوامی شاہراہوں کو ہراساں کرنے کا مرکز بننے سے بچایا جا سکے۔

    Related Posts

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.