Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھنگ اتھارٹی ہیڈکوارٹر کیلئے 20 کروڑ جاری، کاشت کیلئے5 سالہ لائسنس جاری ہوں گے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : پاکستان میں بھنگ (Cannabis) کے طبی اور صنعتی استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قائم کردہ ’کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی‘ (CCRA) کو فعال کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تزئین و آرائش اور آپریشنل کاموں کے لیے 10 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
    ذرائع کے مطابق، یہ اتھارٹی اسلام آباد میں وفاقی کابینہ ڈویژن کے ماتحت کام کرے گی۔ اتھارٹی کو ’پاکستان کونسل فار رینوبل انرجی ٹیکنالوجیز‘ کی سابقہ عمارت الاٹ کی گئی ہے، جس کی مرمت اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے یہ فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ اگرچہ اتھارٹی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن فی الوقت 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں سے 10 کروڑ روپے فوری طور پر جاری کیے جا رہے ہیں۔
    یاد رہے کہ اس اتھارٹی کا قیام سابق صدر عارف علوی کے دور میں ایک آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا۔ اس کا مقصد پاکستان میں بھنگ کے پودوں کی کاشت، ان سے عرق نکالنے، طبی و صنعتی استعمال اور فروخت کو ایک منظم قانونی فریم ورک کے تحت لانا ہے۔
    اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کاشت اور پیداوار کے لائسنس 5 سال کے لیے کارآمد ہوں گے۔یہ ادارہ وفاقی حکومت کو بھنگ سے متعلق پالیسی امور پر مشاورت فراہم کرے گا۔
    ڈیفنس سیکرٹری بورڈ کے سربراہ ہوں گے جبکہاس اتھارٹی کا ڈھانچہ انتہائی مضبوط رکھا گیا ہے۔ یہ 13 رکنی ’بورڈ آف گورنرز‘ کے تحت کام کرے گی جس کی سربراہی سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن کریں گے۔ بورڈ میں کابینہ ڈویژن اور وزارتِ قانون،وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کےنمائندوں کےعلاوہصوبائی حکومتوں کے نمائندے،انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام،اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام شامل ہوں گے۔(DRAP)
    ماہرین کا ماننا ہے کہ بھنگ کی قانونی کاشت اور اس کی برآمد سے پاکستان اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں طبی مقاصد کے لیے بھنگ کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کا یہ حالیہ مالیاتی اقدام اس منصوبے کو جلد از جلد حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک بڑا اشارہ ہے۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.