Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میونسپل کمیٹی شہدادپور کے ملازم کا جبری تبدیلی کے خلاف احتجاج، خودکشی کی دھمکی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شہدادپور (رپورٹ عمران قمر ) میونسپل کمیٹی شہدادپور کے ملازم کا جبری تبدیلی کے خلاف احتجاج، خودکشی کی دھمکی:میونسپل کمیٹی شہدادپور کے ملازم احمد علی رند نے اپنے مبینہ جبری ریلیوو آرڈر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بلدیہ انتظامیہ اور مقامی منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد علی رند نے کہا کہ چیف میونسپل آفیسر (سی ایم او) نظیر ڈاھیو اور چیئرمین بلدیہ علی مرتضی تھہیم نے پانچ ماہ قبل مجھ سمیت چھ ملازمین کو جبری طور پر تبدیل کر کے یو سی لنڈو بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد سے ہماری پانچ ماہ کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی بندش کے باعث ہم نے گزشتہ عید الفطر انتہائی کسمپرسی میں گزاری اور اب عیدالاضحی سر پر ہونے کے باوجود ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے، جس کی وجہ سے ہم شدید ذہنی و معاشی پریشانی کا شکار ہیں۔احتجاجی ملازم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے ہیں اور پارٹی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ فوری طور پر انصاف کیا جائے اور روکی گئی تنخواہیں بحال کی جائیں، بصورت دیگر وہ عیدالاضحی کے دن خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لیں گے۔ احمد علی رند نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بلدیہ انتظامیہ، میونسپل چیئرمین اور ایم پی اے شاہد عبدالسلام تھہیم پر عائد ہوگی۔

    Related Posts

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری

    ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کا چوکی شاٹ کس کا دورہ

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    مقبول خبریں

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    قصائی جنگلی سور کا قیمہ بکرے کے نام پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

     تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم، خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.