نواب ٹاؤن او پی ایف موبائل سنیچنگ کیس میں بڑی پیش رفت: وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد پولیس ایکشن، مرکزی ملزم عدنان چوہنگ سے زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے ملز م کو ریکارڈ وقت میں جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ٹریس کیا،
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدنان یوسف کے نام سے ہوئی ہے،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے وقت اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس نے جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ناکے پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

