سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملوں اور ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 114 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل رہی ہیں منسوخی کے علاوہ 77 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئی ہیں پروازوں کی مجموعی یومیہ تعداد کم ہو کر 404 کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دیگر سعودی ایئرپورٹس پر سکیورٹی خدشات اور فضائی آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
حوثیوں کے حملے؛ پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ؛ 114 پروازیں منسوخ

