ٹنڈوالہیار رپورٹ تیمور رضا قائم خانی
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر پولیس کی بہترین کارروائی، اقلیتی برادری کے گھر ہونے والی ڈکیتی کا سراغ لگا لیا گیا، ایک خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار ایس ڈی پی او سٹی ٹنڈوالھیار کی پریس کانفرنس ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے خصوصی احکامات پر ٹنڈوالھیار پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری تلسی داس کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں اہم پیش رفت حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق مورخہ 08 اکتوبر 2026 کو تلسی داس کے گھر ڈکیتی کی واردات پیش آئی, جس پر تھانہ اے سیکشن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (JIT) تشکیل دی، ٹیم اور ایس ایچ او وومین نے جدید تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت سردار ولد معشوق، عاقب ولد محمد اعظم اور شریمتی جانوی بنت شاموں کے ناموں سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کے دوران چھینے گئے 2250000 روپے کی مالیت کے سونے کے زیورات، 160000 روپے نقد رقم، موبائل فون، 2 عدد غیر قانونی اسلحہ، ایک موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مزید مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے

