Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کااسکول کا دورہ،طلبہ کو سی ایس ایس کے امتحانات کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹنڈوالہیار — رپورٹ: تیمور رضا قائم خانی

    ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ نے صادق فاؤنڈیشن ہائی اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے روشن مستقبل کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔دورے کے دوران ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نے طلبہ کو سی ایس ایس (CSS) کے امتحانات کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے امتحان کی تیاری، مطالعے کی اہمیت، وقت کی پابندی، محنت اور مستقل مزاجی کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ طلبہ کو ترغیب دی گئی کہ وہ ابھی سے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔باقاعدگی سے مطالعے کی عادت اپنائیں۔اپنے مستقبل کے لیے واضح اہداف مقرر کریں، کیونکہ محنت، لگن، نظم و ضبط اور مسلسل کوشش سے ہی کامیابی ممکن ہے۔ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نے طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات اور نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے، صحت مند سرگرمیوں کو اپنانے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی تلقین کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ:"نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”طلبہ کو والدین کی عزت و احترام کی تلقین کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نے کہا کہ والدین کی دعائیں اور رہنمائی زندگی میں کامیابی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ اپنے والدین کی خدمت کریں۔ان کی بات غور سے سنیں۔ہمیشہ ان کے ساتھ ادب اور احترام سے پیش آئیں۔آخر میں، طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں، اور انہیں اپنی تعلیم، کردار سازی، والدین کی عزت اور منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد طلبہ میں اعلیٰ تعلیم، مقابلے کے امتحانات، والدین کے احترام، منشیات سے بچاؤ اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

    Related Posts

    حوثیوں کے حملے؛ پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ؛ 114 پروازیں منسوخ

    یمنی حوثی کی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل کی تیار ی: امریکی اخبار کا انکشاف

    اقلیتی برادری کے گھر ہونے والی ڈکیتی کا سراغ لگا لیا گیا، ایک خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار

    مقبول خبریں

    شائی ہوپ نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی،و رلڈ چیمپئن پھرچت،ویسٹ انڈیزرنز24سے کامیاب

    گردے کے مریضوں پر صحت سے متعلق عام مشورے کیوں کارگر ثابت نہیں ہوتے؟ جانیے ماہرین کا کیا کہنا ہے

    حوثیوں کے حملے؛ پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ؛ 114 پروازیں منسوخ

    یمنی حوثی کی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل کی تیار ی: امریکی اخبار کا انکشاف

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.