حیدرآباد:
ویسٹ انڈیز کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز شائی ہوپ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارت کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران شائے ہوپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 102 رنز کی طوفان اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی تیسری سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں۔

