Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وٹس ایب کاصارفین کے لئے رازداری کاعالمی معیار، نیا ‘جادوئی’ فیچر متعارف کرادیا

      ”چیٹ جی پی ٹی بھی فارغ”: چین میں مصنوعی ذہانت کا ’اوپن کلا‘ انقلاب، کیا انسانوں کی چھٹی ہونے والی ہے؟

      گوادر پورٹ عالمی تجارت کا نیا ‘محفوظ قلعہ’ بن گیا؛ ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی آمد سے نئے باب کا آغاز!”

       5G فعال کرنے کا آسان طریقہ،  اسمارٹ فون کی چھپی ہوئی طاقت کو صرف ایک منٹ میں جگائیں!

      ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے بند۔ انڈونیشیا پابندی لگانے والا پہلا ایشیا ملک بن گیا”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی ایس ایل 11:لاہور قلندرز نے کراچی سے شکست کا ریکارڈ برقراررکھا،چاروکٹوں سے ہار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنگز نے 129 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر تین گیند قبل حاصل کر لیا۔ میچ کے دوران گیند کی حالت تبدیل ہونے پر کراچی کنگز کو 5 رنز اضافی بھی ملے۔

    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کی اور کراچی کنگز کو 129 رنز کا ہدف دیا۔
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔
    لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، اوپنر فخر زمان صرف 3 رنز پر معین علی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
    ابتدائی نقصان کے بعد عبداللہ شفیق اور محمد نعیم نے دوسری وکٹ کے لیے 25 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم نعیم چوتھے اوور میں میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
    اس کے بعد عبداللہ شفیق نے پرویز حسین ایمون کے ساتھ مل کر 28 رنز جوڑے لیکن یہ جوڑی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکی اور دونوں کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد 62 کے مجموعی اسکور پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
    بعد ازاں وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم سکندر رضا 19 رنز بنا کر 15 ویں اوور میں عباس آفریدی کا شکار بن گئے۔
    اس کے بعد لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن مزید دباؤ کا شکار ہو گئی، کپتان شاہین آفریدی اور اسامہ میر بھی جلد آؤٹ ہو گئے۔
    لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں صرف 3 رنز ہی بنا سکی جس کے باعث مجموعی اسکور 128 تک محدود رہا۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ حسیب اللہ خان نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 28 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے ایڈم زیمپا، میر حمزہ اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسن علی، سلمان علی آغا اور عباس آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بیٹرز بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 8 رنز اور سلمان علی آغا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔
    اس کے بعد محمد وسیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ محمد وسیم 37 گیندوں پر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
    شاہین آفریدی نے 15ویں اوور میں محمد وسیم اور پھر معین علی کو آؤٹ کر کے میچ کو ایک بار پھر دلچسپ بنا دیا، اس وقت کراچی کنگز 88 رنز پر پانچ وکٹیں کھو چکی تھی۔بعد ازاں خوشدل شاہ اور اعظم خان نے چھٹی وکٹ پر 32 رنز کی شراکت قائم کی اور میچ آخری اوور تک پہنچ گیا، جہاں کراچی کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔
    تاہم آخری اوور کے آغاز سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا اور اس کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز پر 5 رنز کا جرمانہ عائد کر دیا، جس کے بعد کراچی کو جیتنے کے لیے 9 رنز درکار تھے۔آخری اوور میں حارث رؤف نے پہلی ہی گیند پر خوشدل شاہ کو آؤٹ کر دیا تاہم عباس آفریدی نے اگلی دو گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر کراچی کنگز کو شاندار فتح دلا دی۔
    لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مستفیض الرحمان اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     

    Related Posts

    دفتر کی کرسی، سڑک پر دوڑ: جاپان کا انوکھا کھیل 

    بڑا، منجھلا یا گھر کا لاڈلا؟ پیدائش کا ‘نمبر’ ہی آپ کی شخصیت کا اصل راز ہے؟

    وٹس ایب کاصارفین کے لئے رازداری کاعالمی معیار، نیا ‘جادوئی’ فیچر متعارف کرادیا

    مقبول خبریں

    پی ایس ایل 11:لاہور قلندرز نے کراچی سے شکست کا ریکارڈ برقراررکھا،چاروکٹوں سے ہار

    دفتر کی کرسی، سڑک پر دوڑ: جاپان کا انوکھا کھیل 

    بڑا، منجھلا یا گھر کا لاڈلا؟ پیدائش کا ‘نمبر’ ہی آپ کی شخصیت کا اصل راز ہے؟

    وٹس ایب کاصارفین کے لئے رازداری کاعالمی معیار، نیا ‘جادوئی’ فیچر متعارف کرادیا

    ”چیٹ جی پی ٹی بھی فارغ”: چین میں مصنوعی ذہانت کا ’اوپن کلا‘ انقلاب، کیا انسانوں کی چھٹی ہونے والی ہے؟

    بلاگ

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    ’’بڑی جنگ میں پاکستان کی ثالثی’’ میاں حبیب کا کالم

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.