Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    6 اپریل کی ڈیڈ لائن اور ‘پیس روڈ میپ’: اسلام آباد میں چار بڑے اسلامی ملکوں کا ہنگامی اکٹھ، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹیں گے یا تصادم ہوگا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 29 مارچ کو ایک انتہائی اہم سفارتی مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں ترکی، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔
    ذرائع کے مطابق، یہ اجلاس عالمی سیاسی منظر نامے میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے، اور صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی 6 اپریل کی ڈیڈ لائن سر پر ہے۔

    نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اتوار کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں پیر کے روز ان تمام اعلیٰ حکام کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہو گی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اسلام آباد پہنچیں گے۔
    دورے کے دوران وزرائے خارجہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ معزز مہمان وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سفارتی ماہرین کا ماننا ہے کہ تہران کے ساتھ دیرینہ مراسم اور خلیجی ممالک سے قریبی تعلقات کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قائم ذاتی تعلقات اس عمل میں انتہائی معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
    اسی دوران ایرانی خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے 15 نکاتی منصوبے پر اپنا جواب اسلام آباد کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوا دیا ہے۔ تاہم ایران نے اب تک امریکہ کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔
    دوسری جانب سنیچر ہی کو ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ پاکستانی ہم منصبوں کا اس وقت اپنے ملک میں رہنا ضروری تھا، اس لیے اجلاس کا مقام ترکیہ سے پاکستان منتقل کیا گیا ہے

    اس اعلیٰ سطحی اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادلوں کو چھانٹنا اور ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے ایک متفقہ ‘پیس روڈ میپ’ تیار کرنا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں یہ انکشاف کیا جائے گا کہ کس طرح واشنگٹن اور تہران کے درمیان پس پردہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
    اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور عالمی تجارتی بحری جہازوں کو درپیش خطرات پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا، جہاں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار کلیدی رہا ہے۔
    سفارتی ماہرین کا ماننا ہے کہ اسلام آباد میں ان چاروں بااثر اسلامی ممالک کا اکٹھا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ مسلم امہ خطے میں کسی بھی بڑی تباہی کو روکنے کے لیے ایک پیج پر ہے۔
    30 مارچ کو ہونے والی اس مشاورت کے نتائج نہ صرف 6 اپریل کی ڈیڈ لائن کے مستقبل کا تعین کریں گے بلکہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں اور معاشی استحکام پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
    پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد سے جاری ہونے والے ممکنہ مشترکہ اعلامیے پر جمی ہوئی ہیں، جو خطے میں امن کی نئی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

     

    Related Posts

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری

    ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کا چوکی شاٹ کس کا دورہ

    مقبول خبریں

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    قصائی جنگلی سور کا قیمہ بکرے کے نام پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

     تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم، خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.