لاہور:اظہر نوید خان ڈی ایس پی پنجاب پولیس کے خلاف مبینہ تین کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید بخش نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔
فیصلے کے مطابق مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ بیٹے کے کاروباری لین دین سے متعلق غلط فہمی کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کا بیان بھی ریکارڈ کیا، جس میں انہوں نے معاہدے کی پابندی کا یقین دلایا۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگر اظہر نوید خان کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔ یہ مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی پولیس کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

