Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کا تفصیلی جائزہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

     ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر محمد اویس مشتاق نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھرپور شرکت کی، جہاں علاقائی ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، سابق ممبر قومی اسمبلی رانا شمیم احمد، اراکین صوبائی اسمبلی طارق سبحانی، چودہری فیصل اکرام اور چودہری نوید اشرف سمیت دیگر منتخب عوامی نمائندوں اور ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو ان کے متعلقہ حلقوں میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے ہر مرحلے سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے بھر میں ہر شعبے کی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس کے دوران ضلعی سطح کے مختلف انتظامی امور، عوامی مشکلات اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا بھی احاطہ کیا گیا۔ شرکاء نے امن و امان کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بھرپور عملداری اور امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے اختتام پر منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی، ان کے فوری حل اور مختلف محکموں کے مابین باہمی تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے تمام امور باہمی مشاورت کے ذریعے آگے بڑھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے سدباب کے لیے ایک مربوط حکمت عملی نافذ کی جا سکے۔

    Related Posts

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

    ابو ظہبی ٹیسٹ: بنگلادیش کا افغانستان کو جیت کیلیے 478 رنز کا ہدف

    مقبول خبریں

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

    ابو ظہبی ٹیسٹ: بنگلادیش کا افغانستان کو جیت کیلیے 478 رنز کا ہدف

     نواں کلی کے قریب مشاق طیارہ حادثے کا شکار، میجر حسنین شہزاد اور کیپٹن عبدالصمد شہید

    گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا کے آئی جی ذوالفقار حمیدتبدیل ،پولیس اور بیوروکریسی میں اتھل پتھل

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.